تحریک انصاف کے ممبران خود ان کو چھوڑ کر ترکی و دبئی جارہے ہیں ان کو سنبھالیں،سینیٹر پلوشہ خان

اسلام آباد (آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر پلوشہ خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی بنیادہی جھوٹ در جھوٹ بول کر قوم کو گمراہ کرنا ہے ۔ آصف علی زرداری ان کے حواس پر حاوی ہے ۔جوشخص توشہ خان کے تحائف بھی کھا جائے وہ دوسروں کو اخلاقیات کا بھاشن نہ دے۔سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پر یس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے سینیٹر پلوشہ خان نے کہا دوسروں کے لوٹے جہازوں میں بھر بھر کرلانے والے کس منہ سے الزامات لگا رہے ہیں۔ ان کے یہ الزامات بھی پینتس پنچر والے جھوٹ کی طرح ہیں۔سینٹر پلوشہ خان نے کہا تحریک انصاف کے ممبران خود ان کو چھوڑ کر ترکی و دبئی جارہے ہیں ان کو سنبھالیں۔