ہمارے ایم پی ایز کو خریدا جا رہا، ایک 40 کروڑ لیکر ترکی پہنچ گیا،فواد چودھری

اسلام آباد (آن لائن) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے اپنی ہی جماعت کے رکن پنجاب اسمبلی مسعود مجید پر 40 کروڑ روپے لیکر بیرون ملک جانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ شیطانی کھیل شروع ہوگیا،اس کے پیچھے آصف علی زرداری ہے، ہم امید کرتے ہیں سپریم کورٹ چیف منسٹرکے الیکشن کوشفاف بنائے گی۔زلفی بخاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ تخت لاہورپرتحریک انصاف کا حق ہے، رانا ثنا اللہ ٹی وی پرکہتا ہے 5 لوگ ادھرسے ادھرہوجائیں گے، کوئی مسئلہ نہیں، رحیم یارخان سے ہمارا ایم پی اے 40 وڑ لیکر ترکی پہنچ گیا ہیں۔ ہمیں امید ہے ہماری سیٹیں 15 سے بڑھ کر 17 ہو جائیں گی، تحریک انصاف کے پاس 188ممبران موجود ہیں، عدالت نے پنڈی کی سیٹ پردوبارہ گنتی کا حکم دیا ہے۔ پنجاب کی عوام نے ضمنی الیکشن میں اپنا فیصلہ سنادیا۔ان کا کہنا تھا کہ آج ہم نے سپریم کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست جمع کرادی ہے، 3ایم اپی ایزنے اپنے بیان حلفی سپریم کورٹ میں جمع کرائے ہیں، تین ایم پی ایزنے بیان حلفی میں بتایا کس طرح انہیں پیسوں کی آفرکی گئی، عطا تارڑ نے انہیں پیسوں کی آفرکی، عطا تارڑ ایم پی ایز کو گفتگو میں کہہ رہے، فی ایم پی ایز 20 سے 25 کروڑدے سکتے ہیں، اندازہ لگائیں آصف زرداری اینڈ کمپنی نے اخلاقیات کو اتنا گرادیا ہے، آصف زرداری کے لیے لوگوں کوخرید رہے ہیں، مسعود مجید کو 40 کروڑدے کر ترکی پہنچوادیا گیا، مسعود مجید کو زرداری نے پیسے دیئے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں نالے کھولنے کے لیے ان کے پاس پیسے نہیں اور 40 کروڑسے ایم پی اے خرید رہے ہیں، ہمیں توچیف الیکشن کمشنرسے کوئی امید نہیں جس میں کوئی شرم اور حیا نہیں، سینیٹ میں خریدوفروخت پر الیکشن کمیشن نے بے شرمی کا مظاہرہ کیا، اگرہم نے ایسی سیاست کو نہ توڑا تو پاکستان میں جمہوریت کا کوئی مستقبل نہیں۔