8سال سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ سنانا عمران نیازی اور پی ٹی آئی کو استثنیٰ دینے کے مترادف ہے،اسحق ڈار

اسلام آباد (آن لائن) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحق ڈار نے کہا ہے کہ 8 سال سے فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ نہ سنانا عمران نیازی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو استثنیٰ دینے کے مترادف ہے۔ ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان نیازی نے ضمنی انتخابات سے پہلے دھاندلی کا شور مچایا اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) پر جانبداری کا الزام لگایا اور جب الیکشن جیت گئے تو فوری چیف الیکشن کمشنر، جو آئینی عہدہ ہے، کا استعفیٰ مانگ لیا۔اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ?الیکشن کمیشن فوری طور پر تحریک انصاف کے فارن فنڈنگ کیس کے محفوظ فیصلے سے عوام کو آگاہ کرے تاکہ آئین اور قانون کے مطابق پی ٹی آئی اور عمران نیازی کے خلاف کارروائی کی جا سکے۔