پی ڈی ایم اے کی جانب سے اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

لاہور (آن لائن)ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ بارش کے دوران ڈویژنل کمشنرز،ڈپٹی کمشنرز،واساز کے افسران خود فیلڈ میں موجود رہیں گے،اربن فلڈنگ سے بچنے کے لیے نکاسی آب کو فوری یقینی بنایا جائے،ٹریفک پولیس بارش میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھے اور سڑکوں پر موجود رہے،نشیبی علاقوں میں نکاسی آب کی مشینری سمیت دیگر آلات کو بروقت پنچایا جائے،بارشی پانی کی نکاسی کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔