پی ٹی آئی کے ممبران پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دینگے‘جاوید لطیف

لاہور (آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و وفاقی وزیر جاوید لطیف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی میں پرویز الٰہی کو ووٹ نہیں دیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے جاوید لطیفنے کہا کہ مالیاتی اداروں سے ڈیل مکمل ہونے تک قبل از وقت انتخابات میں نہیں جانا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان ریلیف لیتے جا رہے ہیں، یہ کل بھی لاڈلے تھے اور آج بھی لاڈلے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ عمران خان کی کرپشن میں ہاتھ ڈالنے کے لیے تیار نہیں۔