گال(آن لائن)گال ٹیسٹ میں پاکستان کی سری لنکا کے خلاف تاریخی جیت، پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی،کپتان بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان اس تاریخی فتح کو حاصل کرنے میں کامیاب ہوا، گال ٹیسٹ میں پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق نے جیت میں سب سے اہم کرادر ادا کرتے ہوئے 160 رنز اسکور کیے اور مین آف دی میچ قرار پائے، عبداللہ شفیق اننگز کی پہلی گیند سے آخری تک میدان میں ڈٹے رہے۔مشکل وکٹ اور مشکل وقت میں محمد نواز نے عبداللہ شفیق کا ساتھ دیتے ہوئے 19 اسکور بنائے اور ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کے پانچویں اور آخری روز کا کھیل شروع ہوا تھا تو پاکستان کو جیت کیلئے 120 رنز جبکہ سری لنکا کو 7 وکٹوں کی ضرورت تھی۔سنچری بنانے والے عبداللہ شفیق کے ہمراہ نائب کپتان محمد رضوان موجود تھے اور دونوں نے مل کر چوتھی وکٹ کے لیے 71 رنز کی شراکت قائم کی، اس مرحلے پر جے سوریا نے 40 رنز بنانے والے رضوان کو چلتا کردیا۔دوسرے اینڈ سے عبداللہ نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھی اور نئے بلے باز آغا سلمان کے ساتھ مزید 22 رنز جوڑے البتہ پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے والے آغا سلمان دوسری اننگز میں بھی خاطر خواہ کھیل پیش نہ کر سکے اور 12 رنز بنانے کے بعد جے سوریا کی اننگز میں چوتھی وکٹ بن گئے۔ آغا سلمان کے آؤٹ ہوتے ہی امپائرز نے میچ کے آخری دن کھانے کے وقفے کا اعلان کردیا تھا۔پانچ وکٹیں گرنے کے بعد اسکور کو تیزی سے آگے بڑھانے کے لیے حسن علی کو میدان میں بھیجا گیا لیکن وہ صرف ایک چوکا مارنے کے بعد اگلی ہی گیند پر آؤٹ ہو گئے۔اس کے بعد عبداللہ شفیق کا ساتھ دینے محمد نواز آئے اور ابتدائی طورپر یہ جوڑی خاصی محتاط رہی لیکن پھر دونوں نے کھل کر بیٹنگ کرنا شروع کی۔عبداللہ شفیق نے اس دوران بہترین بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے اپنے 150 رنز مکمل کیے اور دونوں نے مل کر اسکور کو 325 تک پہنچا ہی تھا کہ سری لنکا کو ایک وکٹ لینے کا موقع ملا لیکن ڈیپ اسکوائر لیگ پر کاسن رجیتھا آسان کیچ ڈراپ کر بیٹھے۔اس کے بعد دونوں نے مزید رنز جوڑتے ہوئے اسکور کو 331 تک پہنچا دیا لیکن اس مرحلے پر میچ میں بارش نے مداخلت کردی جس کی وجہ سے کھیل کو روکنا پڑ گیا۔بارش کے بعد میچ دوبارہ شروع ہوا تو پاکستان کو ہدف حاصل کرنے میں زیادہ دیر نہ لگی اور قومی ٹیم نے مزید کوئی وکٹ گنوائے بغیر ہی ہدف حاصل کر لیا۔عبداللہ شفیق 160 رنز بنا کر کی شاندار اننگز کھیل کر ناقابل شکست رہے، ان کی اننگز میں 7 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جبکہ نواز نے 19رنز بنائیدوسری اننگز میں پاکستان کے محمد نواز نے 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ یاسر شاہ نے 3، حسن علی اور نسیم شاہ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔سری لنکا کے دنیش چندی مل 94 رنز بنا کر ناٹ ا?ؤٹ رہے جنہوں نے 5 چوکے اور 2 چھکے بھی لگائے۔پاکستان کی جانب سے امام الحق نے 37،اظہر علی نے 6 اور کپتان بابر اعظم نے 55 رنز بنائے۔ بہترین وننگ اننگز کھیلنے پر عبداللہ شفیق کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔
Load/Hide Comments



