اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 18 جولائی تک درآمدات میں 20 فیصد کمی ہوئی ہے،کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہاکہ درآمدات میں کمی کے لیے اقدامات پر اسٹیٹ بینک کے شکر گزار ہیں، مستقبل قریب میں درآمدات میں کمی کے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ جولائی تک درآمدات 2.6 ارب ڈالر رہیں جو پچھلے سال سے 20 فیصد کم ہے۔ مفتاح اسماعیل کاکہنا تھا کہ اسٹیٹ بینک کے اقدامات کی بدولت اس ماہ درآمدات کنٹرول میں آگئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ درآمدات اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
Load/Hide Comments



