کوئٹہ(آن لائن)وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈ کارپوریشن نے 14اگست سے منصوبے پر کام شروع کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ بلوچستان کو منصوبے سے سالانہ ایک ارب ڈالر آمدن ہوگی جبکہ پروجیکٹ سے7500افراد کو روزگار ملے گا جن میں مقامی افراد کو ترجیح دی جائیگی، حکومت پاکستان اور بیرک کمپنی کے درمیان حتمی معاہدوں پر کام جاری ہے۔ شراکت داری کے تحت 50فیصد حصہ بیرک کمپنی کا ہوگا جب کہ حکومت پاکستان اور بلوچستان کے پاس 25،25فیصد شیئر ہوگا، بلوچستان میں صحت، تعلیم، فوڈ سکیورٹی کی بہتری سمیت متعدد ترقیاتی پروگراموں کا بھی آغاز کیا جائے گایہ اعلان وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو اور بیرک گولڈ کمپنی کے سربراہ مارک برسٹونے کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ وزیراعلی میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ریکوڈک منصوبے کا باقاعدہ آغاز 14اگست کیا جائے گا، جس سے صوبے کو سالانہ ایک ارب ڈالر کی آمدن ہوگی جب کہ پراجیکٹ سے7500افراد کو روزگار ملے گا جس میں مقامی افراد کو ترجیح گے، یہ منصوبہ 40سال تک جاری رہنے کا امکان ہے۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہاکہ ریکوڈک منصوبے کا باقاعدہ آغاز 14اگست کیا جائے گاریکوڈک منصوبے میں بلوچستان کا 25حصہ ہے، بلوچستان کو منصوبے سے سالانہ ایک ارب ڈالر آمدن ہوگی جبکہ پروجیکٹ سے7500افراد کو روزگار ملے گا جن میں مقامی افراد کو ترجیح گے، سماجی بہبود جے پروگراموں کیلئے 70ملین ڈالرز مختص کئے گئے ہیں، میر عبد القدوس بزنجو نے کہاکہ پہلے مرحلے میں پلانٹ سالانہ 40 ملیں ٹن دھات کی پروسیسنگ کرے گا جسے 5 سالوں میں دگنا کیا جائے گا، مسٹربرسٹو کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں بیرک اور حکومت پاکستان نے اس امر کو یقینی بنانے کیلئے کام کیا ہے کہ بلوچستان کو ریکوڈک سے حاصل ہونے والے فوائد کا خاطرخواہ حصہ ملے ریکوڈک میں بلوچستان کی شیئر ہولڈنگ کی فنڈنگ کلی طور پر اس کا پارٹنرز اور وفاقی حکومت کی جانب سے جائے گی جس کا مطلب یہ ہے کہ صوبہ کے کان کی تعمیر اور آپریشنز کی مد میں بناکسی مالیاتی حصہ داری کے اپنی 25فیصد ملکیت کے مطابق ڈویڈنڈز،رائلٹی اور دیگر فوائد حاصل ہوں گے ہمارے نزدیک یہ بھی اہم ہے کہ بلوچستان اور اس کے عوام کو شروع دن سے یہ فوائد نظرآئیں ریکوڈک کان کے تعمیر ی مرحلے کے آغاز سے قبل جب قانونی عمل اپنی تکمیل کے آخری مراحل میں ہوگا ہم اس وقت ہی علاقے بھر میں صحت، تعلیم، فوڈ سیکورٹی اور ووکیشنل ٹریننگ کی بہتری اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی پر مشتمل متعدد سماجی ترقیاتی پروگرام شروع کردیں گے تعمیری مرحلہ پر سماجی بہبود کے پروگراموں کا تاحال تخمینہ تقریباً 70ملین ڈالر ہے جس میں پہلے سال میں 3ملین ڈالر تک جبکہ دوسرے سال میں 7ملین ڈالر تک کے اخراجات کا عزم کیا گیا ہے اس کے علاوہ ریکوڈک ایڈوانس رائلٹی کی مد میں حکومت بلوچستان کو پہلے سال کے اختتام تک 5ملین ڈالر، دوسرے سال کے اختتام تک 7.5ملین ڈالر تک جبکہ کمرشل پیداوار کے آغاز تک اگلے ہر سال 10ملین ڈالر سالانہ تک ادا کرے گا جس سے ایڈوانس ادائیگیوں کا مجموعی حجم زیادہ سے زیادہ 50ملین ڈالر ہوجائے گا-
Load/Hide Comments



