عمران خان کے فتنے کو انجام تک پہنچائیں گے،سعد رفیق

لاہور (آن لائن) و فا قی وزیر ریلوے خوا جہ سعد ر فیق نے کہا ہے کہ عمران خان کے فتنے کو انجام تک پہنچائیں گے،مسلم لیگ(ن) کا ووٹ بینک برقرار رہا ہے، پی ٹی آئی کا کوئی سیلاب نہیں آیا، ضمنی انتخابا ت میں جو پانچ نشستیں جیتی ہیں یہ پی ٹی آئی کی تھیں،ووٹرز کو ٹھیک طرح جوڑ نہیں سکے،مہنگائی جو عمران خان کی حکومت کا ردعمل ہے ہم نے بھگتا ہے۔ سیاست دانوں کی کھال بہت موٹی ہوتی ہے،پنجاب حکومت کے لیے فائٹ بیک کریں گے،ہم پوچھتے ہیں اسے کب تک لاڈلہ رکھا جائے گا۔فارن فنڈنگ کا الیکشن کمیشن کیوں فیصلہ نہیں سنا رہا،پارٹی سے کہوں گا کہ بولیں بات کریں، ہمیں بھی اب بولنے دیں بات کرنے دیں، ایسا نہیں ہو سکتا کہ وزارت کی وجہ سے ہم چپ بیٹھے رہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف ہمیں کہا گیا کہ قیمتیں بڑھائیں،دوسری طرف الیکشن میں دھکیل دیا گیامیں نہیں سمجھتا کہ الیکشن میں انہیں کوئی مدد ملی ہو۔وفاقی وزیر ریلوے اور مسلم لیگ(ن)کے سینئر رہمنا خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری طور پر آنا چاہئے قوم اس فیصلے کی منتظر ہے،انصاف کا ترازو سب کے لئے یکساں ہونا چاہئے، ہماری جماعت کا ووٹ بنک موجود ہے اورہم پنجاب میں کم بیک کریں گے،عمران خان کے پیدا کردہ فتنے کو انجام تک پہنچائیں گے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ فوری طور پر آنا چاہئے قوم اس فیصلے کی منتظر ہے۔