حکومت تمام آبادی میں 70 فی صد کی جلد ویکسینیشن کیلئے پر عزم ہے،وفاقی وزیر صحت

اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات کیے جارھے ہیں،پاکستان میں 87 فی صد اہل آبادی کی ویکسینیشن تاریخی کامیابی ھے۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات کیے جارھے ہیں۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر سمانتھا پاور سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے ان سے ورچوئل ملاقات کی۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق ملاقات کے دوران یو ایس ایڈ کی ایڈمنسٹریٹر نے کرونا کے خلاف حکومت کے سٹریٹجک اقدامات کی تعریف کی۔ سمانتھا پاور نے کہا پاکستان نے کرونا کے خلاف پسماندہ آبادیوں میں بڑی کامیابی سے کووڈ کی ویکسینیشن کی ۔ عبدالقادر پٹیل نے کہا پاکستان میں 87 فی صد اہل آبادی کی ویکسینیشن تاریخی کامیابی ھے۔ انہو ں نے کہا کرونا وائرس سے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات کیے جارھے ہیں۔ انہوں نے کہا پاکستانی حکومت تمام آبادی میں 70 فی صد کی جلد ویکسینیشن کیلئے پر عز م ہے۔ ا نہوں نے کہا بچوں کی ویکسینیشن کیلئے امریکی تعاون اور امداد سے پانچ سے گیارہ سالہ بچوں کو کرونا وائرس سے بچاؤ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا پاکستان کے سرحدی علاقوں میں صحت کے خدمات کے نظام کی مضبوطی کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ھے۔ جبکہ پاکستان ائندہ ہفتے شروع ہونے والی صحت بارے دوطرفہ بات چیت کا منتظر ہے ۔ انہوں نے کہا بالمشافہ ملاقاتوں میں صحت کے شعبہ میں باہمی تعا ون کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔