لاہور (آن لائن)صحافی عمران ریاض خان نے ایف بی آر انکم ٹیکس نوٹس کو لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا،وکیل میاں علی اشفاق نے درخواست میں چیئرمین ایف بی آر، وفاقی حکومت سمیت دیگر کو فریق بنایا ہے،درخواست میں عمران ریاض نے موقف اپنایا کہ یوٹیوب پر اپنے نام سے چینل بنا رکھا ہے، کبھی بھی ٹیکس چوری نہیں کی، ایف بی آر نے 3 کروڑ 37 لاکھ 62 ہزار 242 روپے انکم ٹیکس ریکوری کا نوٹس بھجوایا ہے، 2021-2020ء کی انکم ٹیکس ریٹرن میں 8 کروڑ 87 لاکھ 17 ہزار روپے غیرملکی آمدن ڈکلیئر کی، آئی ٹی آلات کا استعمال کر کے سالانہ آمدن گوگل سے وصول کی،ایف بی آر کو 8 جون کو گوگل آمدن سے متعلق وضاحت بھی دی تھی، گوگل سے حاصل ہونے والی آمدن آئی ٹی ماہرانہ خدمات کے زمرے میں آتی ہیں، حکومت نے آئی ٹی خدمات کو انکم ٹیکس لیوی سے مستثنیٰ قرار دے رکھا ہے، ایڈیشنل کمیشنر نے گوگل آمدن کو آئی ٹی خدمات کے عوض تسلیم نہیں کیا، ایڈیشنل کمیشنر نے حقائق غیر طور پر پیش کر کے ریکارڈ دستیاب نہ ہونے کا جواز بنا کر ریکوری نوٹس بھجوایا، استدعا ہے کہ ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریکوری نوٹس غیر قانونی قرار دے کر کالعدم کیا جائے، درخواست کے حتمی فیصلے تک ٹیکس ریکوری نوٹس کو معطل کیا جائے-
Load/Hide Comments



