اسلام آباد (آن لائن)صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی تین روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے صوبائی دارالحکومت آمد کے بعد پیر کو گورنر پنجاب بلیغ الرحمن سے ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر مملکت اپنے 3روزہ دورہ میں مختلف سیاسی نمائندوں سے ملاقاتیں کریں گے۔
Load/Hide Comments



