جلد الیکشن کا مطالبہ مسترد، مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ د یاجائیگا، پیپلزپارٹی

کراچی،ملتان(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی نے جلد الیکشن کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سابق وزیراعظم سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی اور شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ مدت پوری کرے گی اور اتحادی جماعتیں مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گی۔ انہوں نے یہ بات چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاؤس کراچی میں منعقدہ پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ہائبرڈ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لے کر مشاورت کی گئی۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بلاول بھٹو کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں ملک کی موجودہ صورتحال پر گفتگو ہوئی اور حالات کا جائزہ لیا گیا۔سابق وزیراعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ اتحادی جماعتیں مل کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گی، پنجاب میں 20 سیٹوں پر ضمنی الیکشن ہوئے جو پی ٹی آئی کی تھیں، اس نے 15 سیٹیں جیت لیں اور اپنی ہی پانچ سیٹیں ہار گئی۔انہوں نے کہا کہ ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے بہت اچھی مہم چلائی، ہم 20 سیٹوں پر مسلم لیگ (ن) کو مکمل سپورٹ کر رہے تھے، پنجاب کے 20 حلقوں میں صاف و شفاف الیکشن ہوئے۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے صاف و شفاف الیکشن کا انعقاد کرایا، الیکشن کے انعقاد اور نتائج کے بعد پی ٹی آئی کو اپنی غلطی کا احساس ہونا چاہئے۔بعد ازاں میڈیا سیگفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ سی ای سی کے اجلاس میں سیاسی صورت حال پر بات ہوئی، پارلیمنٹ اپنی مدت پوری کریگی، سی ای سی نے اتحادی جماعتوں کے ساتھ کھڑا ہونیکا فیصلہ کیا ہے، قیادت منگل کو لاہور میں اتحادیوں کے ساتھ اجلاس میں شرکت کرشرجیل میمن کا کہنا تھا کہ الیکشن میں عمران خان نے الیکشن کمیشن کو متنازع بنایا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ جدوجہد کی ہے، اتحادیوں کے ساتھ بیٹھ کر مشاورت سے فیصلے ہوں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کل لاہور میں ہونے والے اجلاس میں انتخابی اصلاحات پر مشاورت ہوگی، پیپلزپارٹی کی سی ای سی نے فیصلہ کیا ہے الیکشن اپنے وقت پر ہوں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان مسٹر ایکس اور مسٹر وائی سے معافی مانگیں، پنجاب میں ضمنی الیکشن جیت کر بھی عمران ہارگیا۔