لاہور(آن لائن) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ملک کی سیاسی تاریخ میں بھٹو کے بعد عمران خان نے سب سے بڑا سرپرائز دیا، نتائج عمران خان کے بیانیے کی فتح ہے۔انہوں ں ے تحریک انصاف اور ق لیگ کی پارلیمانی پارٹی کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضمنی انتخابات کی کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں، عمران خان کی بھر پور جدوجہد کی وجہ سے یہ کامیابی ملی ہے۔ چودھری پرویز الٰہی نے اجلاس میں کہا کہ جس طرح پولیس کا بے دریغ استعمال کیا اس کی مثال نہیں ملتی، ارکان نے اپنی جان کی پرواہ نہیں کی اور الیکشن میں اپنا کردار ادا کیا، جنہوں نے غیر قانونی اقدامات کئے قانون ان کے خلاف خود راستہ بنائے گا۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے بھر پور انتخابی مہم چلائی، عوام تک اپنا پیغام پہنچایا اورعوام نے وفاداریاں تبدیل کرنے والوں کو انتخابات میں مسترد کردیا۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ضمنی انتخابات میں کامیابی پر چیئرمین پی ٹی ا?ئی عمران خان کو بھر پور خراج تحسین پیش کیا گیا۔
Load/Hide Comments



