ضمنی الیکشن،پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کا مشکورہوں،شہباز شریف

اسلام آباد (آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے لئے انتھک کوششوں پر پارٹی رہنماؤں اور ورکرز کا مشکور ہوں۔پیر کے روز اپنے ٹویٹ میں شہباز شریف نے کہا کہ مریم نواز نے پارٹی کے لئے بہترین انتخابی مہم چلائی، پر امن انتخابات کے انعقاد پر وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی قیادت میں پنجاب حکومت مبارکباد کی مستحق ہے۔