لاہور (آن لائن) لیسکو انتظامیہ نے صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت شہر کے مضافاتی علاقوں میں بجلی کی دوبارہ لوڈشیڈنگ شروع کردی ہے۔ لیسکو انتظامیہ کی جانب سے جاری کئے گئے احکامات کے مطابق شہری علاقوں میں دو گھنٹے اور مضافاتی علاقوں میں چار گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ اس وقت لیسکو کی ڈیمانڈ 4300 میگاواٹ ہے جبکہ ترسیل 4100 میگاواٹ کے بعد لیسکو کو 200 میگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کا سامنا ہے۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے شہر کے چار حلقوں جن میں گزشتہ روز ضمنی الیکشن منعقد ہوا تھا میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کر رکھا حلقوں کے نتائج کے بعد حلقوں میں لوڈشیڈنگ کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments



