وزارتِ داخلہ میں قائم مانیٹرنگ سیل انتخابی حلقوں کی مسلسل نگرانی کر تارہا،رانا ثنااللہ

اسلام آباد(آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جلیل شرقپوری اچھا انسان نہیں، اس نے پیسے لیے ہوں گے، یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ گل زمان پرویز الٰہی کا فرنٹ مین ہے۔ شیخ رشید کی آڈیو میں موجود گل زمان کو سب جانتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں نے نجی کمپنی بنائی ہوئی ہے، ان کمپنیوں نے ایف سی کے ریٹائرڈ ملازمین رکھے ہیں۔ اور انہوں نے وردی بھی ایف سی جیسی ہی بنائی ہوئی ہے۔ اس سکیورٹی کمپنی کا لائسنس منسوخ کر دیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سکیورٹی کمپنی کے خلاف تحقیقات کی جا رہی ہے، جس کے بعد معاملے پر سخت سے سخت سزا دی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ رینجرز، ایف سی اور پاک فوج نے بھی بطور کوئیک ریسپانس فورس فرائض سر انجام دئے۔وزیرِ داخلہ نے بتایا کہ وزارتِ داخلہ میں قائم مانیٹرنگ سیل انتخابی حلقوں کی مسلسل نگرانی کر تارہا مانیٹرنگ سیل پنجاب اور سندھ کی حکومتوں اور سول ا?رمڈ فورسز کے ہیڈ کوارٹر سے منسلک ہے۔