حب ڈیم مکمل 339 فٹ بھر گیا، جی ایم واپڈا

اسلام آباد(آن لائن)جی ایم واپڈا عامر مغل نے بتایا ہے کہ حب ڈیم مکمل 339 فٹ بھر گیا ہے۔عامر مغل کا کہنا ہے کہ حب ڈیم میں تین سال کا پانی ذخیرہ بھر چکا ہے، ندی میں مزید پانی روکنے کیلیے منصوبہ بنایا جا سکتا ہے،اس سے قبل ڈیم 2007 اور 2020 میں بھرا تھا،گزشتہ روز کمشنرقلات، ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور ایکسین ایر گیشن نے حب ڈیم کے دورے میں اسپیل وے کا جائز ہ لیا تھا۔