پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ جیتے گی،عمران خان کو شکست ہوگی، مریم اورنگزیب

سلام آباد ()آن لائن) وفاقی وزیراطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ملک کو بحرانوں سے نکالنے والی جماعت جیتے گی،جھوٹے اور ناکام عمران اپنی شکست دیکھ کر الٹی سیدھی باتیں کرنے لگے ہیں۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات و نشریات نے کہا کہ عمران خان نے صحافیوں پر قاتلانہ حملے کرائے،پاکستان کو سری لنکا بنانے کی پوری کوشش کی مگر انہیں ناکامی کا سامنا رہا، انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان صرف جھوٹ بولنا جانتے ہیں عمران خان کہہ رہے ہیں کہ میرے دور میں میڈیا سب سے زیادہ آزاد تھا، میڈیا پر کوئی پابندی اور سینسر شپ نہیں تھی عمران خان کے دور میں میڈیا اداروں پر پابندیاں لگائی گئیں، چینلز کو بند کیا گیا، یہاں رپورٹرز کی زندگیوں کو خطرات تھے پنجاب میں آج ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور صدر شہباز شریف نے جو ذمہ داری مریم نواز کو سونپی، انہوں نے مثالی طریقے سے نبھایا پنجاب میں حالات اور حلقہ بندیوں کے لحاظ سے مسلم لیگ (ن) کا پلڑا بھاری ہے مریم نواز کی شاندار کمپین کے باعث مسلم لیگ (ن) کے جلسوں میں جوش و خروش رہاآج عمران خان نے اپنی تقریر میں اپنی شکست کا اعتراف کیا۔انھوں نے کہا کہ آزادی اظہار کے چمپین بننے والا عمران خان اپنے دور حکومت میں یہ کہتا تھا کہ اگر میرے خلاف کوئی خبر شائع کی تو صحافی کو زندہ نہیں چھوڑیں گیجو چینل پروگرام بند نہیں کرتا تھا اس کے رپورٹرز اور عملہ پر اٹیک کئے جاتے تھے جو صحافی بات نہیں مانتا تھا اسے جیل میں ڈال دیا جاتا تھامحسن بیگ نے جب ان کی کرپشن پر آواز بلند کی تو ان کی ناک کی ہڈی توڑ دی گئی رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ عمران خان کا اعمال نامہ ہے رپورٹرز ود آؤٹ بارڈرز کی رپورٹ ہے کہ عمران خان کے دور میں میڈیا پر قدغنیں لگیں انھوں نے یہ بھی کہا کہ ہیومن رائٹس واچ کی اگست 2019ء کی رپورٹ میں کہا جاتا ہے کہ ٹی وی چینلز کے پروگرام بند کئے گئے، کیپیٹل ٹی وی، جیو نیوز اور دیگر چینلز کے پروگرامز کو بند کر دیا گیاہیومن رائٹس واچ کی یہ رپورٹ انٹرنیٹ پر موجود ہیسی پی این کی فروری 2021ء کی رپورٹ میں کہا جاتا ہے کہ 10 صحافی قتل ہوئے اور متعدد گرفتار ہوئیصحافیوں کو سینسر شپ کے ذریعے ڈیتھ تھریٹ دے کر ملک میں چار سال سینسر شپ کی گئی میر شکیل الرحمان کو نیب کی حراست میں رکھ کر باقی چینلز کو پیغام دیا گیا کہ اگر ہم ان کے ساتھ یہ کر سکتے ہیں تو آپ کس کھیت کی مولی ہیں حامد میر ان کو پسند نہیں آئے تو انہیں آف ایئر کرا دیا گیا ابصار عالم کو ان کے گھر کے قریب پیٹ میں گولیاں ماری گئیں انھوں نے یہ بھی کہا کہ مطیع اللہ جان کو اپنی بیٹی کے سکول کے باہر سے اغواء کیا گیا اسد طور کی گھر میں گھس کر بازو توڑے گئیعمران خان کے دور میں سینسر شپ پر آرٹیکلز لکھے جا سکتے ہیں عمران خان کے دور میں خواتین صحافیوں پر تابڑ توڑ حملے کئے گئے، سوشل میڈیا پر ان کے خلاف مہمات چلائی گئیں غریدہ فاروقی کے بارے میں سوشل میڈیا مہم چلائی گئی سب سے پہلے طلعت حسین عمران خان کی آمرانہ سوچ کی نظر ہوئے عمران خان جس طرح کی باتیں کر رہے ہیں اس سے لگتا ہے کہ ان کی زبان اور دماغ ان کے قابو میں نہیں ایسا تب ہوتا ہے کہ جب انسان گھبرایا ہوا، ہارا ہوا، مسترد شدہ اور ناکام ہوا عمران خان جانتے ہیں کہ یہ چاروں چیزیں ان میں ہیں، وہ مسترد اور ناکام ہو چکے ہیں، ضمنی الیکشن وہ ہار چکے ہیں پنجاب کے عوام نے عمران خان کی دی ہوئی بے روزگاری، مہنگائی اور معاشی تباہی کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے انھوں نے یہ بھی کہا کہ عمران خان نے چار سالوں کے دوران ملک میں عوام کو تکلیف کے سوا کچھ نہیں دیا عمران خان نے ملک کو سری لنکا بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی –