وزیراعظم کا دورہ لاہور، ممبر صوبائی اسمبلی رامیش سنگھ سے ملاقات

لاہور (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقلیتوں کا خصوصی تحفظ اور فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ لاہور کے موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی رامیش سنگھ سے بات چیت کے دوران کیا جنہوں نے ان سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا ہماری حکومت اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنانے کے لئے تمام تر اقدامات کر یگی۔ انہوں نے کہا ہماری اقلیتی برادری بھی ملکی معیشت کی بہتری کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا چند ماہ پہلے حکومت سنبھالی تو ہمیں تباہ شدہ معیشت ورثے میں ملی ملک میں مہنگائی اپنے عروج پر تھی تا ہم اللہ کا شکر ہے کہ صورتحال پر اب کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرول، ڈیز ل کی قیمتوں میں کم کے بعد عوام کو ریلیف دینے کے لئے حکومت جلد اور اہم اقدامات بھی اٹھائے گی۔