امریکی صدر جوبائیڈن نے فلسطین کا دورہ

مقبوضہ بیت المقدس( آن لائن) امریکی صدر جوبائیڈن نے فلسطین کا دورہ کیا ہے اور مقبوضہ بیت المقدس کے ا?گستا وکٹوریہ ہسپتال کے لیے 10 کروڑ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے۔تفصیل کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے مقبوضہ بیت المقدس اور بیت لحم کا دورہ کیا اور بیت لحم میں فلسطینی ہم منصب محمود عباس سے ملاقات کی۔جوبائیڈن نے کہا کہ امریکا فلسطین اور اسرائیل کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے کوشاں ہے، اگرچہ حالات سازگار نہیں ہیں لیکن میری انتظامیہ کوشش جاری رکھے گی۔فلسطینی صدر محمود عباس نے صحافی ابو عاقلہ کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا اور کہا کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل ہمیشہ کے لیے دستیاب نہیں رہے گا۔