ریاض (آن لائن)سعودی عرب نے اپنی فضائی حدود اسرائیل سمیت تمام پروازوں کے لیے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔اب اسرائیل سے آنے اور جانے والی مزید اوور فلائٹس کی راہ ہموار ہو جائے گی۔سعودی عرب کی جانب سے اس فیصلے کا امریکی صدر جو بائیڈن نے خیرمقدم کیا ہے جو آج دورے کے لیے اسرائیل سے سعودی عرب روانہ ہوں گے۔سعودی جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) نے کہا کہ ملک کی فضائی حدود اب ان تمام فضائی کمپنیوں کے لیے کھلی ہیں جو اوور فلائٹس کے لیے بین الاقوامی کنونشنز کے تحت اس کی شرائط کو پورا کرتی ہیں جن کے مطابق سول ہوائی جہاز کے درمیان کوئی امتیاز نہیں ہونا چاہیے۔
Load/Hide Comments



