لاہور میں گزشتہ 48 گھنٹے سے وقفہ وقفہ سے جاری بارش کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا

لاہور (آن لائن) صوبائی دارالحکومت لاہور میں گزشتہ 48 گھنٹے سے وقفہ وقفہ سے جاری بارش کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہو گیا جس کے نتیجے میں شہر کا درجہ حرارت کم سے کم 26ڈگری سینی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، بارش کے باعث شہر میں فضائی آلودگی میں بھی کمی دیکھنے میں آئی ہے، شہر میں ایئر کوالٹی انڈکس کی شرح 80 فیصد ریکارڈ کی گئی، گزشتہ کئی ماہ سے جاری شدید گرمی اور حبس کے بعد بارش سے مرجھائے چہرے کھلکھلا اٹھے، بارش سے گرمی اور حبس کا زور ٹوٹ گیا، گزشتہ روز سب سے زیادہ بارش لاہور کے علاقہ تاج پورہ میں ریکارڈ کی گئی جو 21 ملی میٹر تھی جبکہ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے-