اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ اگر عوام کا یقین ہو تو کوئی بھی طاقت جمہوریت کو شکست نہیں دے سکتی۔ پاکستان اور ترکی کی نوجوان نسل دونوں ممالک کے درمیان ایک پل کا کردار ادا کر سکتی ہے۔ آئندہ ہفتے ترکی کے دورے میں سہہ فریقی پارلیمانی مذاکرات کا انعقاد کیا جاے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ترک سفارت خانے کے زیر انتظام 15 جولائی 2016 کی بغاوت کو ناکام بنانے کے 6 برس مکمل ہونے پر منعقدہ “جمہوریت کی فتح” کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے کیا۔ تقریب میں اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف مہمان خصوصی تھے- تقریب سے خطاب میں پاکستان میں ترکی کے سفیر مہمت پاچاچی کا کہنا تھا کہ ترک شہریوں نے دہشت گرد فتح اللہ گولن نیٹ ورک کے خلاف رچپ طیپ اردوان کی قیادت میں ترکی کا دفاع کیا۔ دہشت گرد نیٹ ورک نے 251 نہتے شہریوں کو شہید کیا۔ اور درجنوں زخمی ہو ے دہشت گرد نیٹ ورک تعلیم اور بین المزاہب کی آڑ میں قائم کیا گیا جہاں بچوں کو تعلیم اور روزگار کے روشن مواقع کی آڑ میں بھرتی کیا گیا، برادر پاکستان نے اس خطرے کو ابتدائی سطح پر بھانپ لیا۔ مہمان خصوصی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ اگر عوام کا یقین ہو تو کوئی بھی طاقت جمہوریت کو شکست نہیں دے سکتی اس عظیم روز ترک قوم صدر طیپ اردوان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہوئی۔ یہ اہم وقت تھا جب دنیا نے ایک بہادر قوم کو کھڑے ہوتے دیکھا رات کے اندھیرے میں بھی عوام نے جمہوریت کا دفاع کیا۔تقریب میں 15 جولائی کی ناکام بغاوت اور ترکی کی ترقی کی منازل کے حوالے سے ایک دستاویزی فلم دکھائی گئی جبکہ شہداء کے لیے فاتحہ خوانی و دعا کی گئی۔
Load/Hide Comments



