ایران کے خلاف طاقت کا استعمال کیا جاسکتا ہے، امریکی صدر

تل ابیب (آن لائن) امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا ہے کہ ایران کوجوہری ہتھیاروں کے حصول سے روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا جا سکتا ہے۔ تہران ما ضی کے مقابلے میں اب جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بہت قریب ہے۔ اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا کہ ایران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری اورحصول سے روکنے کے لئے طاقت کا استعمال خارج از امکان نہیں۔ا انہوں نے کہا کہ ایران کے انقلابی گارڈز کو بدستور دہشتگردوں کی فہرست میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ جوہری معاہد ہ ختم کرکے غلطی کی جس نے ایران کو مزید خطرناک بنا دیا۔ انہوں نے کہا ایران ماضی کے مقابلے میں اب جوہری ہتھیار حاصل کرنے کے بہت قریب ہے۔امریکی صدر نے اس سوال کا کوئی جواب نہیں دیا کہ ایران کے خلاف ممکنہ فوجی کارروائی کی صورت میں کیا امریکا اسرائیل کے ساتھ مل کر کارروائی کرے گا۔