راولپنڈی(آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور ن لیگ کے سینئر رہنما دانیال عزیز ہسپتال سے ڈسچارج کر دیئے گئے۔سی ایم ایچ کے کمانڈنٹ محسن قریشی اور میجر جنرل سہیل آمین نے انھیں رخصت کیا۔مسلم لیگ (ن) کے رہنما دانیال عزیز نے کہا کہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف کا علاج کی بہترین سہولیات پر شکر گزار ہوں،پہلے سے بہت بہتر ہوں انشاء اللہ ریکوری کا عمل بھی اطمینان بخش ہے۔رکن قومی اسمبلی مہناز اکبر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سی ایم ایچ کے ڈاکٹروں نے دانیال عزیز کو گھر جانے کے اجازت دیدی،ڈاکٹرزتیزی سے صحت یاب ہوتے دانیال عزیز کی صحت سے مطمئن ہیں،سی ایم ایچ کے ڈاکٹروں نے دانیال عزیزکا بہترین علاج کیا،انہوں نے کہا کہ ان کا ہر طرح سے خیال رکھا گیا دانیال عزیز کا مورال بلند ہے،ہم آرمی چیف جنرل قمر باجوہ اور سی ایم ایچ ڈاکٹرز اور پوری انتظامیہ کے مشکور ہیں۔
Load/Hide Comments



