عدم اعتماد ووٹ پرسپریم کورٹ کے فیصلے نے عمران خان کا جھوٹ بے نقاب کردیا،وزیراعظم

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عدم اعتماد ووٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے نے عمران خان اینڈ کمپنی کا جھوٹ بے نقاب کردیا۔ ٹوئٹر پراپنے بیان میں کہا کہ عدم اعتماد پر ووٹ سے متعلق سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے نے عمران خان اینڈ کمپنی کا جھوٹ بے نقاب کردیا،عمران خان نے آئین کو پامال کرنے کی کوشش کی اورحکومت کی تبدیلی کا جھوٹ گھڑا جو انتہائی شرمناک ہے،عدالتی فیصلہ ہرایک کوپڑھنا چاہیے۔