لاہور (آن لائن) صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ نے سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان کی طرف سے بھیجے گئے 6ارب کے ہتک عزت کے لیگل نوٹس کا جواب دیدیا۔ فرح خان نے الزام عائد کیا تھا کہ عطا اللہ تارڑ نے مختلف میڈیا ٹاکس اور پریس کانفرنسز میں مجھے فرح گوگی کے نام سے پکارا اور جان بوجھ کر میرے اوپر بے بنیاد الزامات لگائے جس سے میری ہتک عزت ہوی اور میری ساکھ کو نقصان پہنچا۔ عطا تارڑ کے وکیل نے اپنے جواب میں کہا کہ فری خان پہلے بھی ہر جگہ فرح گوگی کے نام سے مشہور ہے،فرح خان کا نام بطور فرح گوگی گوگل سرچ انجن میں موجود ہے،فرح خان کی طرف سے میرے موکل عطا اللہ تارڑ پر لگائے گئے الزامات غلط اور بے بنیاد ہیں،فرح خان نے قومی خزانے سے اربوں روپے لوٹے،فرح خان نے احسن جمیل گجر اور بشربی کے ساتھ مل کر عمران خان کی سرپرستی میں کرپشن کے ریکارڈ توڑے۔ وکیل نے مزید کہا ہے کہ فرح خان کے خلاف وفاقی اور صوبائی اینٹی کرپشن ایجنسیز کی طرف سے تحقیقات جاری ہیں،فرح خان کرپشن تحقیقات اور سزا سے بچنے کے لئے ملک سے فرار ہو ئیں،قانون کے مطابق ریڈوارنٹ کے ذریعے فرح خان کوواپس لانے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہیں،فرح خان کو وطن واپس آ کر تحقیقات کا سامنا کرنا پڑے گا،فرح خان کی وطن واپسی پر دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے گا –
Load/Hide Comments



