کراچی(آن لائن)وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شدید بارشوں کے حوالے سے کہا ہے کہ کم وقت میں زیادہ بارش ہونے کی وجہ سے نظام متاثر ہوخیالات کا اظہار انہوں نے آج صوبائی وزرا کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ 27 اگست 2020 کو کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران 231 ملی میٹر بارش ہوئی تھی جبکہ 2022 میں ساؤتھ کراچی میں 24 گھنٹے کے دوران 232 ملی میٹر بارش ہوئی اور 3 گھنٹوں میں 127ملی میٹر بارش ہوئی۔انہوں نے کہا کہ 2007 میں کراچی میں 140 ملی میٹر بارش ہوئی لیکن 228 لوگ انتقال کرگئے، 2009 میں بارشوں کے دوران 50 افراد ہلاک ہوئے، یہ سب میں اس لیے بتا رہا ہوں کہ جو لوگ باتیں بہت کررہے ہیں ان کو اندازہ ہونا چاہیے کہ مسئلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بارشیں عید دن ہونے کے سبب پریشانی زیادہ ہوئی، موسمیاتی تبدیلی کے سبب برساتیں زیادہ ہورہی ہیں، پاکستان میں سب سے زیادہ لوگ قربانی کرتے ہیں اور سب ہی روڈ پر کرتے ہیں، اس وجہ سے ہمیں آلائشیں اٹھانے میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔انہوں نے کہا کہ لوگ بتاتے ہیں یا تصاویر اور ویڈیوز دکھاتے ہیں کہ لندن میں دیکھیں اتنی بارش ہو رہی ہے اور میں گھوم رہا ہوں جب کہ کراچی میں دیکھیں کیا ہو رہا ہے، لندن میں تو 365 میں سے 300 دن بارش ہوتی ہے، وہاں کا نکاسی کا نظام اسی طریقے سے ڈیزائن ہے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ کسی بھی شہر میں اگر اس کے نظام کی صلاحیت سے زیادہ بارش ہو تو ایسا ممکن نہیں کہ پانی نہیں ٹھہرے گا۔ انہوں نے کہا کہ اصل کام یہ ہے کہ کتنی جلدی آپ اس پانی کا نکاس کر سکتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں مجھے ایک شہر بتا دیں، ہر شہر اپنی ایک اوسط صلاحیت یا وسعت کے لحاظ سے اپنا نکاسی کا نظام ڈیزائن کرتا ہے۔
Load/Hide Comments



