اسلام آباد (آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف کا بڑی عید پر عوام کو بڑی خوش خبری دینے کا فیصلہ، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا پورا فائدہ عوام کو منتقل کرنے کا بڑا فیصلہ، وزارت پٹرولیم اور وزارت خزانہ سے تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری مانگ لی۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس اوگرا سمیت دیگرعوام کی حتی المقدور اشک شوئی کرتے رہیں گے عوام نے قربانی دی ہے اس کا پورا پھل بھی انہیں کو ملنا چاہیے۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ عالمی منڈی میں جتنی کمی ہوئی ہے پوری شفافیت کے ساتھ عوام کو اس کی منتقلی یقینی بنائینگے اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یوں ہی جاری رہا تو انشاء اللہ عوام کی زندگی میں مزید آسانیاں لائیں گے۔ وزیراعظم نے اس موقع پر تیل کی قیمتوں میں کمی کی سمری بھجوانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ عوام نے مشکل وقت گزارا ہے اب پورا ریلیف ملنا بھی ان کا حق ہے-
Load/Hide Comments



