بینک اور مالیاتی ادارے پانچ روز کے بعد آج بدھ کو دوبارہ کھلیں گے

اسلام آباد (آن لائن) بینک اور مالیاتی ادارے عید کی تعطیلات کے بعد آج (بدھ کو) دوبارہ کھلیں گے۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے 8سیجولائی عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔تاہم اسٹیٹ بینک کی ہدایت پر کھاتہ داروں کی آسانی کے لئے جمعہ کے روز بینکوں کی مرکزی برانچیں کھلی رکھی گئیں۔عید الاضحی پر بینک اور مالیاتی ادارے مجموعی طور پر پانچ روز بند رہے جو آج بدھ کو باقاعدہ دوبارہ کھل جائیں گے۔