ہم سی پیک بچانے، مسٹر فراڈیاگوگی پنکی اکنامک کوریڈوربچانے پر لگا ہوا ہے،وزیرداخلہ

اسلام آباد (آن لائن)وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان نے عمران خان اور شیخ رشید کو “مسٹر فراڈئیے” قرار دے دیااور کہا کہ مسٹر فراڈیا سیاسی مخالفین کو غداری سے لنک کرنے اور چور کا جھوٹا بیانیہ بنانے کے علاوہ کچھ نہیں جانتا۔منگل کے روز اپنے جاری ایک بیان میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پہلے سیاست میں نعوذباللہ اسلامک ٹچ دینے کی ناکام کوشش کی، کوئی کارکردگی نہیں، اب سیاسی مخالفین کو بشری بی بی کے حکم پہ غداری سے لنک کرنے کے علاوہ کوئی بیانیہ نہیں،ان کا کہنا تھا کہ ہم سی پیک بچانے پر لگے ہیں، مسٹر فراڈیا ‘گوگی پنکی اکنامک کوریڈور’ بچانے پر لگا ہوا ہے،چار سال میں ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان نہ صادق ہے نہ امین،سابق مرد اول اور خاتون اول دونوں ہی کرپشن میں اول آئے ہیں،چور چور کے نعرے لگانے والا چار سال میں ایک سیاسی مخالف کو چور ثابت نہ کرسکا،انہوں نے کہا کہ دھونس دھاندلی اورہر جائز وناجائز اختیار ہونے کے باوجود مخالفین کے خلاف ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا ہے،امریکہ کی چپکے چپکے چوری چوری منتیں ترلے اور جلسوں میں سیاسی مخالفین کو غداری کے ساتھ لنک کرنے کا بیانیہ، عوام سب جانتی ہے، ان فراڈیوں کو پہچانتی ہے،انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے چار سال تک عوام کو مہنگائی اور معاشی تباہی کے ذریعے تگنی کا ناچ نچایاہے،آئی ایم ایف سے معاہدہ باس عمران خان نے کیا آج ماتم کرکے عوام کو نیا دھوکہ نہیں دے سکتے، عمران نیازی اور بشریٰ بی بی نے خیرات، قیراط، ہیرے جواہرات، انگوٹھیاں اور گھڑیاں سب کچھ ہضم کرلیا ہے،راناثناء اللہ نے کہا کہ جلسوں میں عوام سے معافیاں مانگیں دھمکیاں نہ دیں،فتنہ فساد کے مقدر میں اب صرف اپنی ناکامیوں اور فراڈ پہ ماتم کرنا لکھا ہے۔