صوبائی وزیر اویس لغاری نے بھی وزارت سے استعفیٰ د یدیا

لاہور (آن لائن)پنجاب کے صوبائی وزیر اویس لغاری نے بھی وزارت سے استعفیٰ د یدیا۔اویس لغاری نے اپنا استعفیٰ وزیر اعلی پنجاب کو بھجوا دیا ہے۔اویس لغاری کے مطابق وہ ذاتی وجوہات کی بنیاد پر مستعفی ہوئے ہیں۔وہ ملک اور پاکستان مسلم لیگ (ن)کے بہتر مفاد میں دستیاب رہیں گے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سردار ایاز صادق اور خواجہ سلمان رفیق نے بھی ضمنی انتخاب کے حلقوں میں مہم کے لئے وزارتوں سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔