لاہور (آن لائن) پاکستان مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ مونس الٰہی نہیں میں اور پرویز الٰہی کریں گے۔ تفصیل کے مطابق منگل کے روز اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ گجرات میں پارٹی ٹکٹوں کا فیصلہ مونس الٰہی کے کرنے کی خبریں جھوٹی ہیں، سب پر واضح کر دیا کہ پارٹی ٹکٹوں پرفیصلہ میں اور پرویز الٰہی کریں گے، اس لیے پارٹی ٹکٹوں کے فیصلے پرکوئی ابہام نہیں رہناچاہیے،میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے،مونس الٰہی کوٹکٹوں کی تقسیم کا اختیار نہیں دیا۔
Load/Hide Comments



