سپیکر اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی عید الاضحیٰ کے پْرمْسرت موقع پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد (آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور ڈپٹی سپیکر زاہد اکرم درانی نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ ہمیں حضرت ابراہیم ع کی عظیم قربانی کی یاد دلاتی ہے جنہوں نے اللہ تعالیٰ کے حکم کے آگے سر تسلیم خم کرتے ہوئے اپنے فرزند کواللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کے لیے پیش کیا۔ انہوں نیعیدِ قرباں ایثار اور قربانی کا درس دیتی ہے۔ یہ بابرکت موقع ہمیں یاد دلاتا ہے کہ اپنے ذاتی مفادت، اختلافات اور خواہشات کو پسِ پشت رکھ کر صرف اور صرف اللّہ کی رضا اور اس کے احکامات کی بجاآوری ہی ہمارا اولین فرض ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے عید الاضحیٰ کے پْر مسرت موقع پر مسلم اْمہ خْصْوصاً پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے اپنے علیحدہ علیحدہ پیغامات میں کیا۔سپیکر و ڈپٹی سپیکر نے حجاج کرام کو حج اکبر کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہم ربِ کریم کے شکر گزار ہیں کہ اْس نے کرونا کی جان لیوا وبا پر قابو پانے میں ہماری مدد فرمائی جس کے باعث دو سال بعد پاکستانیوں و دنیا بھر کے مسلمانوں کو اسلام کے اہم رکن حج کی ادائیگی کی سعادت نصیب ہوسکی۔سپیکر نے کہا کہ حضرت ابراہیم ع چنے جس طرح اللہ تعالیٰ کے حکم کو بجا لاتے ہوئے قربانی کی عظیم مثال قائم کی ہمیں بھی ان کے نقش و قدم پر چلتے ہوئے اپنے دین کی سربلندی کے لیے قربانی دینے سے دریع نہیں کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے قول و فعل کے ذریعے ہم معاشرے میں برداشت، امن و امان، بھائی چارے اور باہمی اتحاد کی مثال قائم کرسکتے ہیں تاکہ ہماری ا?نے والی نسلوں کو بہترین مستقبل فراہم کر سکیں۔ اسپیکر نے کہا کہ پاکستان کا حصول ہمارے اسلاف کی عظیم قربانیوں کا نتیجہ ہے۔ ان کی بے مثال قربانیوں سے ملنے والے اس وطنِ عزیز کی حفاظت کی ذمہ داری اس ملک میں رہنے والے ہر فرد پر عائد ہوتی ہے۔