الیکشن کمیشن نے عمران خان کے بیانات کو بے بنیاد قرار دے دیا

اسلام آباد (آن لائن ) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیدیا اور کہا ہے کہ غداری کے فتوے بانٹنے سے کوئی ادارہ غدار نہیں ہوجاتا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان عمران خا ن کے الزام پرسخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیاہے کہ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے ہیں جس کی پر زور مذمت کی جاتی ھے۔ وضاحت کی جاتی ہے کہ الیکشن کمیشن کسی اشتعال میں آئے بغیر اپنے تمام فیصلے آئین اور قانون کے مطابق کرتا رہے گا اور کسی دباو میں نہیں آئے گا۔ واضح رہے کہ سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے شیخوپورہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو جانبدار قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن پوری طرح سے حمزہ شہباز کیساتھ ملکر لوٹوں کو جتوانے کی کوشش کررہا ہے