قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی استحقاق و قواعد و ضوابط نے عمران خان او شیخ رشید کو طلب کر لیا

اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے استحقاق و قواعد و ضوابط نے سابق وزیر اعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید کو طلب کر لیا۔ قائمہ کمیٹی کی انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس اور ایس ایس پی اسلام آباد کو بھی متعلقہ ریکارڈ کے ہمراہ کمیٹی کے اجلاس میں حاضر ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ ہدایات استحقاق کمیٹی کے چئرمین رانا قاسم نون کی جانب سے جاری کی گئی ہیں۔ سابق وزیر اعظم اور وزیر داخلہ کو جمعیت علمائے اسلام ف کے ممبر قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی کے پارلیمنٹ لاجز میں فلیٹ پر پولیس کے چھاپہ کے خلاف جمع تحریک استحقاق کے سلسلے میں طلب کیا گیا ھے۔