اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان اورامریکی خصوصی صدارتی نمائندہ برائے ماحولیات جان کیری کے درمیان ٹیلیفون رابطہ ہوا جس میں ماحولیاتی تبدیلی کے مختلف موضوعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ٹیلی فونک رابطے میں وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے جان کیری کو پاکستان کو ماحالیاتی تبدیلی کے حوالے سے درپیش اثرات اور خطرات سے آگاہ کیا دونوں نے ماحولیاتی تبدیلی کے مسائل سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔گفتگو میں پاکستان امریکہ کے درمیان ماحولیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایک ورکنگ گروپ کے قیام کا عزم کیا گیا۔شیری رحمان نے عالمی ماحولیاتی اہداف کے لیے بائیڈن انتظامیہ کے وعدوں کی بھی تعریف کی اور انہوں نے 21ویں صدی کے سب سے بڑے چیلنج سے نمٹنے کے لئے سینیٹر جان کیری کی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
Load/Hide Comments



