اسلام آباد (آن لائن) پاکستان نے بھارتی فوج کے بے بنیاد، جھوٹ کے پلندے “ڈوزئیر”، میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا۔ بھارتی فوج کے پاکستان پر بے بنیاد الزامات پر مبنی نام نہاد ڈوزیئر کے اجراء کے معاملہ پر ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے بیان میں کہاکہ بھارتی میڈیا میں انڈین فوج کے ایک نام نہاد ڈوزیئر کے اجراء کی رپورٹس دیکھی ہیں انڈیا نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں اپنی دہشتگرد سرگرمیوں میں پاکستان کو ملوث کرنے کی کوشش کی جھوٹے، من گھڑت ‘نام نہاد’ ڈوزیئر کو بجا طور پر مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ رپورٹ کردہ مواد کو غلط معلومات، جعلی دعووں اور انتشار کے استعمال سے تیار کیا گیا بھارت دنیا کی توجہ اپنی ہٹ دھرمی، ریاستی دہشتگردی انسانی حقوق کی پامالیوں سے ہٹانا چاہتا ہے گزشتہ چند دنوں میں مقبوضہ کشمیر، ادے پور، دیگر جگہوں پر دہشتگردوں اور بی جے پی کے روابط کا سامنے آنا حقیقت ہے پاکستان نے جامع ڈوزیئرز میں بھارتی قابض فورسز کی دہشتگردی، انسانی حقوق کی پامالیوں کے ناقابل تردید شواہد دنیا کو دیے بھارت، پاکستان میں دہشتگرد سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کا سرغنا ہے پاکستان میں دہشتگردی کے فروغ، حوصلہ افزائی، مالی معاونت، عمل درآمد کے پیچھے انڈیا ہے۔
Load/Hide Comments



