وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے سستے آٹے کی ترسیل میں شفافیت کو یقینی بنا یاجائے،وزیر اعظم کی ہدایت

اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم شہبازشریف نے وفاق کی جانب سے خیبر پختونخوا کے عوام کے لیے سستے آٹے کی ترسیل میں شفافیت کو یقینی بنانے کی ہدایت جاری کی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف سے مشیر انجنیئر امیر مقام نے ملاقات کی. ملاقات میں ملک کی سیاسی صورت حال پر بات چیت کی گئی. ملاقات کے دوران وزیرِاعظم نے ہدایت کی کہ وفاقی حکومت کی جانب سے خیبر پختونخواہ کے عوام کے لیے سستے آٹے کی ترسیل میں شفافیت کو یقینی بنایا جائے.دریں اثناء وزیر برائے انسانی حقوق ریاض پیرزادہ نے بھی وزیراعظم سے ملاقات کی ۔ملاقات میں ملک میں انسانی حقوق کی صورتحال خصوصاً اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اقدامات پر غور کیا گیا ۔جبکہ وزیرِاعظم سے سینیٹر مولانا عبدالغفورحیدری کی بھی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی ہے. ملاقات میں ملک کی سیاسی و مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔