لاہور (آن لائن) 100یونٹ تک مفت بجلی اور مفت سولر پینل دینے کے پیکیج پرحمزہ شہباز کو خراج تحسین پیش کرنے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی۔مسلم لیگ(ن) کی رکن حناپرویز بٹ اور سعدیہ تیمور کی جانب سے جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہاگیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی جانب سے 100یونٹ تک مفت بجلی اور مفت سولر پینل دینے کے پیکیج کا خیر مقدم کرتا ہے۔اس پیکیج سے ماہانہ لاکھوں افراد مستفید ہونگے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے آٹے پر 200ارب کا پیکیج دیا۔مفت سولر پینل منصوبہ صوبے میں انقلاب لائے گا۔مہنگائی کے دور میں عوام کو اتنا ریلیف دینا بھی قابل ستائش ہے۔سابقہ حکومت کی غلط معاشی پالیسیوں کی وجہ سے بجلی،پیٹرول سمیت دیگر اشیاء مہنگی ہوئی۔ان حالات میں مفت بجلی فراہمی کا پیکیج عوام کیلئے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔یہ ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو عوام دوست پیکج دینے پر خراج تحسین پیش کرتا ہے۔
Load/Hide Comments



