لاہور (آن لائن)اینٹی کرپشن نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار کے پرنسپل سیکرٹری کو رشوت وصولی کے الزام میں آج (بدھ) کوصبح 11بجے طلب کرلیا۔طاہر خورشید پر سڑکوں کے ٹینڈرز کی منظوری دینے کے لیے کروڑوں روپے رشوت لینے کا الزام ہے۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ چیف انجینئر سی اینڈ ڈبلیو وسیم طارق کو گزشتہ ماہ گرفتار کیا گیا تھا۔حکام کے مطابق طاہر خورشید کے خلاف سرکاری منصوبوں میں کروڑوں روپے رشوت وصول کرنے کے الزامات ہیں، ان پر پیسے لے کر افسران کے ٹرانسفر و پوسٹنگ کرنے کا بھی الزام ہے۔طاہر خورشید پر سڑکوں کے ٹینڈرز کی منظوری دینے کے لیے کروڑوں روپے رشوت لینے کے علاوہ پراجیکٹ کے اضافی فنڈز کی منظوری کے لیے بھی رشوت لینے کا الزام ہے۔
Load/Hide Comments



