انشاء اللہ ملک کے معاشی حالات جلد بہتر ہونے کی امید ہے: رانا تنویر حسین

رائیونڈ(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما ء سابق وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا کہ مسلم لیگ ن متوسطہ طبقے کو مشکل معاشی حالات سے نجات دلانے کی بھر پور کوشش کر رہی ہے، انشاء اللہ جلد معاشی حالات بہتر ہو نے کی امید ہے وہ ان خیالات کا اظہار ہمارے نمائندہ سے کر رہے تھے، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں مزید 100 یوٹیلیٹی اسٹورز کھولنے کا فیصلہ کرلیا، وزیراعظم ریلیف پیکج کا دائرہ کار بڑھانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جس کے لیے سمری تیارکی جا رہی ہے، پنجاب میں ماہانہ 100 یونٹس استعمال کرنے والوں کو مفت بجلی فراہم کرنے کے فیصلے کا اعلان بھی نہایت خوش آئند ہے،انہوں نے17جولائی کو پنجاب کی عوام سے اپیل کی ہے کہ ضمنی الیکشن میں عمران خان کی باقیات کے تابوت میں کیک ٹھونسنے سے ہی پنجاب کی ترقی کی رہ ہموار ہوگی-