قوم امپورٹڈ حکومت کے برسراقتدارہونے کی بھاری معاشی قیمت ادا کررہی ہے، عمران خان

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ قوم امپورٹڈ حکومت کے برسراقتدار آنے کی مسلسل بھاری معاشی قیمت ادا کررہی ہے۔چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ٹوئٹر پرپیغام میں کہا کہ امریکی سازش کے ذریعے اس وقت امپورٹڈ حکومت کو لایا گیا جب ہماری حکومت نے معیشت مستحکم کردی تھی۔ عمران خان نے مزید کہا کہ ایکسپورٹس جو مسلم لیگ (ن) کے سابقہ دورحکومت میں 25 بلین ڈالرز پررک گئی تھی وہ ہماری حکومت میں 30 بلین ڈالرز سے تجاوز کرگئی تھی اورپہلی مرتبہ رواں سال 31 بلین ڈالرز تک پہنچی۔عمران خان نے کہا کہ یہ اس وقت میں ہوا ہے جب سازش کے ذریعے برسراقتدار ا?نے والی حکومت کے باعث معیشت سست رفتاری کا شکار ہوئی۔جولائی 2021 سے مارچ 2022 تک پی ٹی ا?ئی کی حکومت میں ایکسپورٹس میں 27 فیصد اضافہ ہوا جبکہ موجودہ حکومت میں ایکسپورٹس کی شرح میں 5.8 فیصد کمی آئی۔