کیلین ایمباپے کے خلاف نسل پرستانہ رویہ: ہسپانوی عدالت نے مداح کو سزا سنا دی

اسپین کی ایک عدالت نے ریال میڈرڈ کے فرانسیسی اسٹرائیکر کیلین ایمباپے کے خلاف نفرت انگیز جرم پر ریال اویڈو کے ایک مداح کو 11 ماہ قید کی سزا سنا دی۔

یہ واقعہ اگست 2025 میں لا لیگا کے ایک میچ کے دوران پیش آیا تھا۔ سزا اس شرط پر معطل کی گئی ہے کہ مداح دو سال تک سرکاری مقابلوں والے اسٹیڈیمز سے دور رہے گا۔ اس پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔