13 سال کے انتظار کے بعد جی ٹی اے 6 ریلیز، ڈیڑھ کروڑ کے قریب پری آرڈرز

مشہور ویڈیو گیم کمپنی راک اسٹار کا گیم گرینڈ تھیفٹ آٹو 6 (جی ٹی اے 6) ریلیز کر دیا گیا۔ سیریز کا پچھلا مرکزی گیم 13 سال پہلے آیا تھا۔

سینسر ٹاور کے اندازے کے مطابق 16 نومبر تک گیم کے ایک کروڑ 49 لاکھ ڈیجیٹل پری آرڈرز ہو چکے تھے جن کی مالیت تقریباً ایک ارب 45 کروڑ ڈالر ہے۔ نیوزو کے مطابق پہلے ہفتے میں گیم کی فروخت 3.25 سے 5.2 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔