کوسوو کے سابق صدر ہاشم تھاچی کو 17 ماہ قید کی سزا

کوسوو کے سابق صدر ہاشم تھاچی کو اپنے خلاف جنگی جرائم کے مقدمے میں مداخلت کی کوشش پر 17 ماہ قید کی سزا سنا دی گئی۔

ان پر خفیہ معلومات افشا کرنے اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کے الزامات بھی ثابت ہوئے۔