سربیا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ کی ہلاکت کی اطلاع سربیا کے دارالحکومت بلغراد کے شمال مغرب میں واقع علاقے سٹارا پازووا کے قریب ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق تباہ ہونے والا طیارہ مگ 29 تھا اور حادثے میں پائلٹ جاں بحق ہو گیا۔