عمران نیازی کی ناقص پالیسیوں سے ملکی معیشت تباہ ہوئی، خمیازہ پوری قوم بھگت رہی ہے،احسن اقبال

بدوملہی (آن لائن) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی نالائق حکومت میں ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ ہوئی جس کا خمیازہ آج پوری قوم بھگت رہی ہے۔ بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی اصلی وجہ پی ٹی آئی کی حکومت ہے جس کے دور ہ حکومت میں ملک میں ساڑھے تین ہزار میگا واٹ سے زائد بجلی کے منصوبے بند پڑے ہوئے ہیں ان کو چلانے کے لیے ملک میں گیس نہیں ہے عمران نیازی کی حکومت نے وقت سے پہلے ہی ایل این جی گیس کے منصوبوں کے سودے کیے ہوتے تو آج ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا بحران نہ ہوتا۔بجلی کے کارخانے کام کرتے ہوتے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی کی حکومت ملک کا خزانہ خالی کرکے چلی گئی اس لیے ہم میں اس قدر طاقت نہیں کہ بازار سے مہنگی گیس خرید سکے مگر اس کے با وجود ہماری حکومت بھر پور کوششیں کر رہی ہے کہ ہر کام عوام کی بہتری کے لیے کیا جائے اور ان پر زیادہ بوجھ نہ ڈالا جائے انہوں نے مزید کہا کہ عمران نیازی کا ایجنڈا ملک میں انتشار اور فساد پھیلانا ہے۔ہماری یہ بھر پور کوشش ہے کہ عمران کو شدید بحرانوں سے نکالنے کے لیے ہم سب ملکر ملکی بہتری اور عوامی خوشحالی کے لیے کام کریں۔مہنگائی کا الزام ہم پر لگارہے ہیں آئی ایم ایف سے معاہدے عمران نیازی کی حکومت کا کام تھا ملک کو مہنگائی اور بے روز گاری اور بد امنی اسی وجہ سے ہوئی مگر حکومت ایسا نہیں کرے گی اب بہت جلد ملک بحرانوں سے نجات حاصل کرکے ترقی کی راہوں پر گامز ن ہوگا۔