
پاکستان سپر لیگ کی تین بار کی چیمپئن فرنچائز لاہور قلندرز نے بنگلادیش کے سابق کپتان امین الاسلام کو اپنے ہائی پرفارمنس سینٹرز کا ایڈوائزر مقرر کر دیا ہے۔
فرنچائز کے مطابق امین الاسلام کھلاڑیوں کی تیاری، نوجوان ٹیلنٹ کی نشوونما اور کوچنگ کے معیار کو بہتر بنانے میں رہنمائی کریں گے۔
امین الاسلام بنگلادیش کرکٹ بورڈ کے صدر بھی رہ چکے ہیں جبکہ وہ 2015 سے 2025 تک آئی سی سی میں ایشیا کے لیے کرکٹ ڈیولپمنٹ منیجر کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے۔



